بدفعلی کے ملزم نے تھانے کے بیت الخلا میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، لواحقین کا قتل کا الزام
اعظم گڑھ، 31 مارچ (ہ س)۔ چھیڑ چھاڑ کے ایک ملزم نے ضلع کے تروان تھانے کے بیت الخلا میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ تھانے کے ٹوائلٹ میں ملزم کی خودکشی کی اطلاع کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ اتنا ہی نہیں اس واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سنگین
ق


اعظم گڑھ، 31 مارچ (ہ س)۔ چھیڑ چھاڑ کے ایک ملزم نے ضلع کے تروان تھانے کے بیت الخلا میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ تھانے کے ٹوائلٹ میں ملزم کی خودکشی کی اطلاع کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ اتنا ہی نہیں اس واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ اہل خانہ اور گاؤں والوں نے قتل کا الزام لگایا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق عمری گاؤں کے رہنے والے شنی کمار کے خلاف چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولس اسے اتوار کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی۔ ملزم نے رات گئے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو رفع حاجت کے لیے کہا۔ پولیس والے نے اسے ٹوائلٹ جانے کی اجازت دی۔ وہ پاخانے کے لیے اندر گیا لیکن باہر نہ آیا۔ کافی دیر تک باہر نہ آنے پر پولیس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ کافی کوشش کے بعد پولس نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا اور اندر کا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس کی اطلاع عہدیداروں کو دی گئی۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد متوفی کے لواحقین اور گاؤں کے لوگ پولیس پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں اور سوموار کو تھانے میں احتجاج کر رہے ہیں اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سینئر حکام موقع پر موجود اہل خانہ اور گاؤں والوں کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایس پی سٹی شیلیندر لال نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ایک ملزم کو تروان پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ شوچ کے بہانے بیت الخلا گیا اور پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande