اے ایم یو ملاپورم سینٹر میں بزنس ورکشاپ کا انعقاد
علی گڑھ, 28 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملاپورم سینٹر، کیرالہ کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے انتریپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سیل کے زیر اہتمام ایک بزنس ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے کلیدی مقرر مسٹر محمد برکت علی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ڈائرکٹر، جھنگالالہ پرنٹس اینڈ
ملہ پورم سینٹر پروگرام


علی گڑھ, 28 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملاپورم سینٹر، کیرالہ کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے انتریپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سیل کے زیر اہتمام ایک بزنس ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے کلیدی مقرر مسٹر محمد برکت علی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ڈائرکٹر، جھنگالالہ پرنٹس اینڈ ورڈوِن ڈیجیٹل نے اپنے خطاب میں ڈی ٹو سی مارکیٹ میں منافع بخش برانڈ بنانے کے سلسلہ میں قیمتی مشورے دئے۔ ورکشاپ کا آغاز ایم بی اے طالبہ کشش خان کی استقبالیہ تقریر سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر وی کے حمزہ (کوآرڈینیٹر، ڈی بی اے) نے ڈی ٹو سی ماڈل کی اہمیت اور پس منظر پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر فیصل کے پی، ڈائریکٹر، اے ایم یو ملاپورم سینٹر) نے ورکشاپ کی افادیت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی ترغیب دی۔

مسٹر محمد برکت علی نے ڈی ٹو سی ماڈل کا تعارف کراتے ہوئے برانڈ قائم کرنے سے لے کر قانونی امور تک تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا۔ انھوں نے موزوں ترین سیلز چینلز کا انتخاب، آپریشنز اور لاجسٹکس مینجمنٹ، ویئر ہاؤسنگ، فلفلمنٹ ماڈلز، واپسی کی پالیسیاں، کسٹمر برقرار رکھنے اور کاروبار کو وسعت دینے کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔

ورکشاپ میں ایم بی اے کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے انعقاد میں سید احمد سعد، کنوینر، ای ڈی سیل نے اہم کردار ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande