5 Apr 2025, 7:12 HRS IST

وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف نے عید کی مبارکباد دی
رانچی، 31 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور بی جے پی کے ریاستی صدر اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے عید الفطر کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے تہوار عید الفطر کے موقع پر سب کو تہہ دل سے مبارکب
وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف نے عید کی مبارکباد دی


رانچی، 31 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور بی جے پی کے ریاستی صدر اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے عید الفطر کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے تہوار عید الفطر کے موقع پر سب کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پیر کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ سب صحت مند، خوش اور خوشحال رہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے عید الفطر کے موقع پر تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن، ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کی علامت یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لائے۔ عید مبارک۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande