باپ نے پانچ ماہ کی جڑواں بیٹیوں کو قتل کر کے لاشیں دفن کر دیں
سیکر، 28 مارچ (ہ س)۔ راجستھان کے سیکر ضلع کے نیم کا تھانہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک باپ نے اپنی ہی 5 ماہ کی جڑواں بیٹیوں کو بے دردی سے زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا اور پھر ان کی لاشیں 2 کلومیٹر دور خالی پلاٹ میں دفن کر دی
(اپ ڈیٹ)باپ نے پانچ ماہ کی جڑواں بیٹیوں کو قتل کر کے لاشیں دفن کر دیں


سیکر، 28 مارچ (ہ س)۔

راجستھان کے سیکر ضلع کے نیم کا تھانہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک باپ نے اپنی ہی 5 ماہ کی جڑواں بیٹیوں کو بے دردی سے زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا اور پھر ان کی لاشیں 2 کلومیٹر دور خالی پلاٹ میں دفن کر دیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے گڑھا کھود کر لاشیں برآمد کر کے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔

سیکر کے اے ایس پی روشن مینا نے بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 11:30 بجے لڑکیوں کے ماموں سنیل یادو نے کوتوالی پولیس اسٹیشن کو فون کیا اور واقعہ کی اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ ملزم باپ نے لڑکیوں کو قتل کر کے ان کی لاشوں کو کلکٹریٹ کے قریب جوہڑہ (خالی پلاٹ) میں دفن کر دیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی ایم راجویر یادو اور ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔ جمعہ کی صبح تقریباً 8:30 بجے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم اشوک کمار یادو اور اس کے اہل خانہ ایک بیٹا چاہتے تھے۔ گھر میں 5 سالہ بیٹی پہلے سے موجود تھی لیکن 4 نومبر 2024 کو جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد گھر میں جھگڑے بڑھ گئے تھے۔ جمعرات کو بھی اسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اشوک نے غصے میں آکر دونوں لڑکیوں کو بے دردی سے ان کی ٹانگوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا۔ اس دردناک حملے میں دونوں معصوم بچیاں موقع پر ہی دم توڑگئیں۔

مرنے والی لڑکیوں کے نانا کجودمل جو کہ سروہی گاو¿ں (نیم کا تھانہ) کے رہنے والے ہیں نے بتایا کہ ان کی بیٹی انیتا کی شادی اشوک کمار یادو سے 4 نومبر 2016 کو ہوئی تھی۔ اشوک شادی کے بعد سے ہی انیتا کو ہراساں کرتا تھا۔ خاندان نے تنازعہ کو حل کرنے کی کئی بار کوشش کی، لیکن اشوک اور اس کے والدین - ریٹائرڈ اساتذہ نولکشور اور بنارسی دیوی نے انیتا پر بیٹے کی پیدائش کے لیے دباو¿ ڈالا۔ وقوعہ کے روز بھی اسی معاملے پر لڑائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے لڑکیوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

پولس نے ملزم اشوک کو گرفتار کر لیا ہے اور پورے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔ لڑکیوں کی ماں اور خاندان کے دیگر افرادیہ بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ اس دلخراش واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande