جامعہ تشدد کیس: شرجیل امام کی درخواست پر ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا
نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019 کے جامعہ تشدد کیس میں تشدد اور آتش زنی سمیت مختلف دفعات کے تحت شرجیل امام کے خلاف الزامات عائد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے
Delhi High court


نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019 کے جامعہ تشدد کیس میں تشدد اور آتش زنی سمیت مختلف دفعات کے تحت شرجیل امام کے خلاف الزامات عائد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سنجیو نرولا کی بنچ نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔7 مارچ کو ساکیت عدالت نے شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا سمیت 11 ملزمان کے خلاف تشدد اور آتش زنی سمیت مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرجیل امام نے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ساکیت کورٹ نے کہا تھا کہ شرجیل امام جامعہ تشدد کا اصل سازشی ہے۔ عدالت نے کہا کہ شرجیل امام نے نہ صرف تشدد پر اکسایا بلکہ اس نے بڑی سازش کو رچنے میں کنگ پن کا کردار بھی ادا کیا۔ شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا کے علاوہ دیگر ملزمان جن کے خلاف ساکیت عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے ان میں آشو خان، چندن کمار، آنل حسین، انور، یونس، جمن، رانا، محمد ہارون اور محمد فرقان شامل ہیں۔شرجیل امام کو 25 اگست 2020 کو بہار سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یو اے پی اے کے تحت شرجیل امام کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شرجیل امام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کو آل انڈیا سطح پر لے جانے کے لیے بے چین تھے اور ایسا کرنے کی پوری کوشش کر رہے تھے۔شرجیل امام کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے مرکزی حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد بھڑکانے کے لیے تقریر کی تھی، جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں دہلی میں تشدد ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف غلط معلومات پھیلائی گئیں۔ یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمان اپنی شہریت کھو دیں گے اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande