پٹنہ ، 27 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلی نتیش کمار نے آج حج بھون میں جے ڈی یو کے ذریعہ منعقد دعوت افطار میں شرکت کی۔ وزیر اعلی کو گلدستہ، ٹوپی اوررومال پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔افطار کے بعد نماز ادا کی گئی ،دعا میں وزیر اعلی سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست ، سماج اور ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔ وزیر اعلی نے دعوت افطار میں شامل تمام روزہ داروں اور آئے ہوئے لوگوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری،دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، رورل ورک کے وزیر اشوک چودھری،اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر مہیشور ہزاری، خوراک وصارفین تحفظ کی وزیر لیشی سنگھ، وزیر تعلیم سنیل کمار سنگھ، چھوٹی آبی وسائل کے وزیر سنتوش کمار سمن،اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان ، وزیر ٹرانسپورٹ شیلا کماری ،شراب بندی ، آبکاری ورجسٹری کے وزیر رتنیس سدا،بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئر مین رامبچن رائے رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، رکن قانون ساز کونسل خالد انور ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا ، جے ڈی یو قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما،ایل جے پی (رام بلاس ) کے ریاستی صدر راجو تیواری، ارکان اسمبلی،ارکان قانون ساز کونسل سمیت دیگر عوامی نمائندے ، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشد اللہ ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین افضل عباس، بہار ریاستی شہری کونسل کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار اور دیگر معززین اورکثیر تعداد میں روزہ دار موجود تھے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan