تلنگانہ کے نائب وزیراعلی نے دھرانی پورٹل کو ظالمانہ قانون قراردیا
حیدرآباد , 26 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ اسمبلی میں نائب وزیراعلی ملّو بھٹی وکرمارکانے سابقہ بی آر ایس حکومت کے دھرانی پورٹل کو ظالمانہ قانون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کسانوں اور اراضی مالکان کے حقوق کو ایک ہی فیصلے میں سلب کرنے کے مترادف تھا۔انہوں
تلنگانہ کے نائب وزیراعلی  نے دھرانی پورٹل کو ظالمانہ قانون قراردیا


حیدرآباد , 26 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ اسمبلی میں نائب وزیراعلی ملّو بھٹی وکرمارکانے سابقہ بی آر ایس حکومت کے دھرانی پورٹل کو ظالمانہ قانون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کسانوں اور اراضی مالکان کے حقوق کو ایک ہی فیصلے میں سلب کرنے کے مترادف تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے اور اس کا اصول رہا ہے کہ اراضی اسی کی ہے جس پر وہ کاشت کرتا ہے۔بھٹی وکرمارکا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے کانگریس کو دھرانی سسٹم کے خاتمہ کے لیے اقتدا رحوالے کیا اوریہ پورٹل جلد ہی خلیج بنگال میں پھینک دیاجائے گا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande