ایگزیکٹو انجینئر کو ایک اہم اجلاس میں غیر حاضری پر سخت انتباہ جاری
جموں, 26 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے محکمہ تعمیرات عامہ نے ہیرانگر ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر کو ایک اہم اجلاس میں غیر حاضری پر سخت انتباہ جاری کیا ہے، جسے فرائض میں سنگین غفلت قرار دیا گیا ہے۔یہ اجلاس محکمہ سیاحت کے کیپکس بجٹ 2024-25 کے حوالے سے
ایگزیکٹو انجینئر کو ایک اہم اجلاس میں غیر حاضری پر سخت انتباہ جاری


جموں, 26 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے محکمہ تعمیرات عامہ نے ہیرانگر ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر کو ایک اہم اجلاس میں غیر حاضری پر سخت انتباہ جاری کیا ہے، جسے فرائض میں سنگین غفلت قرار دیا گیا ہے۔یہ اجلاس محکمہ سیاحت کے کیپکس بجٹ 2024-25 کے حوالے سے یکم مارچ کو منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹو سکریٹری نے کی۔

اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے، تاہم متعلقہ انجینئر کو پیشگی اطلاع کے باوجود غیر حاضر پایا گیا، جسے ذمہ داری سے روگردانی اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے منافی قرار دیا گیا۔محکمہ نے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا، تاہم ان کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔ اس پر محکمے نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انہیں سرکاری فرائض کی ادائیگی میں سنجیدگی برتنے کی سخت تنبیہ کی ہے۔ مزید کسی کوتاہی یا غیر ذمہ داری کی صورت میں ان کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande