جموں, 26 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک پاکستانی درانداز کو حراست میں لے لیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، محمد یعقوب نامی شخص مقبوضہ کشمیر کے کوٹلی علاقے کا رہائشی ہے،وہ منگل کے روز کیری سیکٹر میں سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوا۔ مستعد فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر اسے للکارا اور گرفتار کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ محمد یعقوب کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے لے جایا گیا ہے۔ تاہم، اس کے قبضے سے کوئی مشتبہ یا ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا۔ مزید یہ کہ وہ گرفتاری کے وقت منشیات کے اثر میں معلوم ہوا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر