علی گرھ, 26 مارچ (ہ س) میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے باعث علی گڑھ کے وارڈ 48 میں پانی بھرنے سے لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے فرینک ہسپتال کے قرب وجوار میں پانی بھراہونے اور متوازی سڑک پر نالیوں کی عدم موجودگی کے باعث لوگ پریشان ہیں عالم یہ ہے کہ ان کا گھروں اور اپارٹمنٹس سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔آج معروف سماجی کارکن جمال خان نے علاقہ میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل کو سنا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے 8 سال کا جشن منا رہی ہے جبکہ عوام خون کے آنسو رونے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ جہاں ریاستی حکومت سبز، صاف علی گڑھ بنانے اور علاقوں کوسجانے کی بات کر رہی ہے وہیں علی گڑھ اسمارٹ سٹی میں نئی بستیوں کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے جہاں سڑکیں نہ بننے سے پانی بھرنے سے پریشان وارڈ 48 کے مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں،ہومن رائٹس پروٹکشن فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر ایم جمال خان نے عوام کی پریشانی کو دیکھا پانی جمع ہونے سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دیکھ کر میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمشنر علی گڑھ سے بات کی اور یقینی دہانی کرائی کہ جلد از جلد تعمیراتی کام کرواکر مذکورہ پریشانیوں سے نجات دلائی جائے گی نکاسی آب کا کام کروایا جائے تاکہ یہاں کے پانی سے شہریوں کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر قاسم صدیقی کے ساتھ دیگر ذمہ داران موجود رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ