گورنر ہاوس میں کرم یوگی بنیں ورکشاپ جمعہ کو، تعلیم کے معیار پر ماہرین غور و خوض کریں گے
گورنر ہاوس میں کرم یوگی بنیں ورکشاپ جمعہ کو، تعلیم کے معیار پر ماہرین غور و خوض کریں گے ۔ گورنر پٹیل کریں گے ورکشاپ کا افتتاح بھوپال، 26مارچ (ہ س)۔ گورنر ہاوس میں’’کرم یوگی بنیں‘‘ موضوع پر 28مارچ کو ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گورنر منگ
راج بھون مدھیہ پردیش فائل فوٹو


گورنر ہاوس میں کرم یوگی بنیں ورکشاپ جمعہ کو، تعلیم کے معیار پر ماہرین غور و خوض کریں گے

۔ گورنر پٹیل کریں گے ورکشاپ کا افتتاح

بھوپال، 26مارچ (ہ س)۔ گورنر ہاوس میں’’کرم یوگی بنیں‘‘ موضوع پر 28مارچ کو ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گورنر منگو بھائی پٹیل صبح 10.30بجے ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی ورکشاپ میں شامل ہوں گے۔

گورنر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سی گپتا نے بدھ کو بتایا کہ ورکشاپ کا مقصد قدیم علم کو جدید قیادت کے طریقوں سے جوڑ کر استعمال کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں کرم یوگ کے اصولوں کی شمولیت ترقی اور خدمات کا ماحول تیار کرکے مثبت تبدیلی لانا ہے۔ ورکشاپ میں مدھیہ پردیش کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور رجسٹرار، پی ایم ایکسی لینس اور آٹو نامس کالج کے پرنسپل سمیت مختلف فیکلٹی کے پروفیسر شامل ہوں گے۔

تکنیکی سیشن ’’تعلیمی قیادت اور تعلیم میں کرم یوگ‘‘ عنوان پر دوپہر 12 بجے سے 1.30 بجے تک ہوگا ۔ اس سیشن کے اہم مقرر ہیومن ریسورس کیپسٹی بلڈنگ کمیشن اور مرکزی حکومت کے ’’مشن کرم یوگی‘‘ کے رکن پروفیسر بالا سبرامنیم ، گلوبل کنورٹر یونائٹیڈ کانشسنیس کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر وکرام سنگھ تومر، آئی آئی ٹی کانپور بورڈ آف گورنرس کے چیئرمین پروفیسر کے رادھا کرشنن اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی دلی کے وائس چانسلر پروفیسر شانتی شری دھلی پوری پنڈت ہوں گے۔ ’’کرم یوگی ماہرتعلیم - چیلنج اور ان کا حل‘‘عنوان پر بات چیت اور ڈائلاگ سیشن کا انعقاد دوپہر 2.30 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande