اے ایم یو کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان
اے ایم یو کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان علی گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ یعنی دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج بدھ کو جاری کر دیے گئے، جس میں لڑکیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ لسٹ میں سرفہر
اے ایم یو باب سید


اے ایم یو کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

علی گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ یعنی دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج بدھ کو جاری کر دیے گئے، جس میں لڑکیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ لسٹ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔

نوشین فاطمہ (اے ایم یو گرلز اسکول) نے 99.20 فیصد (496/500) نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عاطفہ جاوید (اے ایم یو گرلز اسکول) نے 98.80 فیصد (494/500) نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور کاویہ شرما (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، گرلز) نے 98.60فیصد (493/500) نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جن دیگر طلبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں شگون بھاردواج 98.60 فیصد (493/500)، سمرُدھی سکسینہ 98.40 فیصد (492/500) اور اویکا رانجن 98.20 فیصد(491/500) شامل ہیں۔ یہ سبھی اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبات ہیں۔ ایس ٹی ایس اسکول کے فوزان احمد خان نے 98.20 فیصد (491/500) نمبر حاصل کیے۔ چھ طلبہ نے 98 فیصد (490/500) نمبر حاصل کیے، جن میں ندا فرحین، پلک راجپوت، پریا شرما، رادھیکا اگروال (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، گرلز) اور رانیہ بشریٰ، سومیہ راگھو (اے ایم یو گرلز اسکول) شامل ہیں۔

عمرہ حیات (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، گرلز)، حافظ محمد سعد (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، بوائز)، مہر فیاض (اے ایم یو گرلز اسکول) اور فرمان الٰہی (ایس ٹی ایس اسکول) نے 97.60 فیصد (488/500) نمبر حاصل کیے۔

گرلز کی میرٹ لسٹ میں جگہ بنانے والی طالبات میں رابعہ شعیبی 97.20 فیصد (486/500) اور ماہی تومر 97فیصد (485/500) شامل ہیں، دونوں اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبات ہیں۔ مریم خان (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، گرلز) نے 96.80فیصد (484/500) نمبر حاصل کیے۔

بوائز کی میرٹ لسٹ میں ایس ٹی ایس اسکول کے ذکاء الصدر نے 97.60 فیصد (488/500)، انت بگھیل نے 97.40 فیصد (487/500) اور فضل رحمانی نے 97.20 فیصد (486/500) نمبر حاصل کیے۔ محمد حارث خان (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، بوائز)، عابد احمد اور محمد سفیان انصاری (ایس ٹی ایس اسکول) نے 97 فیصد (485/500) نمبر حاصل کیے۔

احمد عظیم خان (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول، بوائز)، دیو، دیویانش سنگھ، جیتندر سینگر (آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول) اور عفان دانش (ایس ٹی ایس اسکول) نے 96.60 فیصد (483/500) نمبر حاصل کیے۔

ابھے کمار، فردین عالم اور جئیش ورما (آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول) نے 96.20 فیصد (481/500) نمبر حاصل کر کے اپنے اسکول کا نام روشن کیا۔

اس سال دسویں کے بورڈ امتحان میں 1467طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا، جن میں 736لڑکیاں اور 731 لڑکے شامل تھے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 93.11 فیصد رہا۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلبہ و طالبات کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت و لگن کی بدولت یہ سنگ میل آپ کی تعلیمی زندگی میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کی کوششوں کو بھی سراہا، جن کی مسلسل رہنمائی طلبہ کی کامیابی میں معاون ثابت ہوئی۔

اے ایم یو میں اسکول ایجوکیشن کے ڈائرکٹر پروفیسر اسفر علی خان نے بھی طلبہ کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری نے بھی طلبہ کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande