پولیس نے ہندواڑہ میں تحریک حریت (گیلانی) سے منسلک افراد کے کئی مقامات کی تلاشی لی
کپواڑہ، 25 مارچ (ہ س)۔ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل جہاں حریت گیلانی سے وابستہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے، وہیں اس سلسلے کو آج اگے بڑھاتے ہوئے ہندواڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 07/2024 کی تحقیقات کے سلسلے میں، ہندواڑہ پولیس نے کئی مقامات پر تلاشی لی ہے، جن میں کالعدم تنظیم تحریک حریت (جی) سے وابستہ افراد کی رہائش گاہیں بھی شامل ہیں۔ تلاشی کے دوران مجرمانہ مواد برآمد ہوا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab