علی گڑھ، 22 مارچ (ہ س)۔
اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علم الامراض نے نیشنل اینیمیا ڈے پر فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے پی جی اسکالرز کے لیے میڈیکل کوئز مقابلہ منعقد کیا جس کا مقصد آئرن کی کمی سے پیدا ہونے والی خون کی کمی (اینیمیا) کے بارے میں آگہی پیدا کرنا تھا، تاکہ بروقت تشخیص، مناسب علاج، اور احتیاطی تدابیر پر زور دیا جا سکے۔
شعبہ علم الامراض کے صدر پروفیسر عبیداللہ خان کی نگرانی میں منعقدہ اس کوئز میں مختلف شعبہ جات کے سولہ طلبہ نے حصہ لیا۔
پروفیسر عبیداللہ خان، جو فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین بھی ہیں، نے جیتنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف آگہی بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ صحت کے اہم مسائل کے حل میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ