نئی دہلی،24مارچ(ہ س)۔
الائنس فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف دی انڈر پریولیجڈ (اے ای ای ڈی یو) نے نہرو گیسٹ ہاوس، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک پرتپاک افطار اور ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں 150 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد رمضان کے مقدس مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میںاے ای ای ڈی یو کے بانیان سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی، جناب شاہد صدیقی، اور جناب سعید شروانی، سی ای او سید محمود اختر اور گورننگ باڈی کے اراکین محترمہ ریوا گانگولی داس اور ڈاکٹر شبانہ نذیر شامل تھے۔دیگر نمایاں شرکاءمیں پروفیسر شمامہ احمد، جناب آصف حبیب، جناب شفیق احمد، پروفیسر افروزالحق، جناب جاوید رحمانی، جناب شمش تبریز، ڈاکٹر مشتاق انصاری، جناب زاہد حسین، محترمہ پررنا شرما، فادر تھامس، ڈاکٹر اے کے مرچنٹ، جناب خلیل احمد، جناب شاداب خان، ڈاکٹر ریحان اختر، جناب جاوید یونس، محترمہ موسن ولی اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر محمد خلیل اللہ شامل تھے۔یہ افطار ڈنر اتحاد، شکرگزاری اور غور و فکر کی قدروں کا جشن تھا، جس نے سماجی ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais