ملک وملت کے مسائل پرغوروفکر،فرقہ پرستی کی سیاست پرتشویش اور’دعائے خیر‘
نئی دہلی،24مارچ(ہ س)۔
رمضان کی عظمت یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں قرآن کریم نازل ہواجو بنی نوع انسان کی ہدایت اور فلاح کاواحد راستہ ہے۔اس کے علاوہ ہدایت کی کوئی راہ نہیں ہے۔اس کو ترک کرکے ہم دنیا اور آخرت میں کہیں بھی نجات نہیں پاسکتے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے مرکزی دفتر میں اس کی دعوت افطار کے موقع پر اپنے مختصرخطاب میں مولانا ڈاکٹر شیث محمد ادریس تیمی نے کیا۔اس سے قبل مشاورت کے صدر فیروزاحمدایڈوکیٹ نے شرکائے محفل کا خیرمقدم کیا۔مجلس کا افتتاح مشاورت کے سنیئر رکن اور سرکردہ صحافی و دانشورسید منصور آغا نے قرآن کریم کی سور? الاخلاص کی تلاوت اور ترجمہ سے کیا۔افطارسے قبل ملک و ملت کی خیرو عافیت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔اللہ رب العزت سے ان سب کیلیے ہدایت مانگی گئی جو اپنی حرکتوں اور اپنی زبانوں سے سماج میں فتنہ، فساد اور نفرت و عداوت کا سبب بنتے ہیں۔
مشاورت کی دعوت افطار میں ملک و ملت کے سیاسی و سماجی رہنماو¿ں،علماءاورصحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔سابق ممبران پارلیمنٹ سیدعزیزپاشا، کنور دانش علی،فلسطین کے ناظم الامورعبدالرزاق ابوجزر، مشاورت کے سابق صدرنویدحامد،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سابق صدرسراج الدین قریشی،مشاورت کے جنرل سکریٹری شیخ منظوراحمد، مجلس عاملہ کے ارکان اعجازمقبول ایڈوکیٹ،انجینئرسکندرحیات،فیس گروپ کے چیئرمین مشتاق احمد،سپریم کورٹ کے وکیل زیڈکے فیضان،پروفیسربصیراحمدخاں،ماہراقتصادیات ڈاکٹرجاویدعالم خاں،مشاورت کے ریاستی صدرڈاکٹرادریس قریشی،نائب صدر مولانا نثاراحمد(صدر مسلم لیگ دہلی)،نائب صدر انجینئرابو سعید گدی، جنرل سکریٹری ڈاکٹر اقبال احمد،سکریٹری رئیس احمدایڈوکیٹ اور معین الحق،سینئرصحافی معروف رضا، ماہرتعلیم ڈاکٹر شعیب رضاخاں، سابق اسسٹنٹ کمشنر رئیس اعظم خاں، ملت ٹائمزکے ایڈیٹرشمس تبریز، ہندوستان ایکسپریس کے نیوزایڈیٹر اے این شبلی،بھارت ایکسپریس کے خالدرضاخاں،این ڈی ٹی وی کے اطہرالدین منے بھارتی،زی سلام کے افسرعالم،سینئرصحافی رومان ہاشمی،ٹی وی ۶ کے ڈاکٹرمظفر حسین غزالی، سالارکے عبدالباری مسعوداوردرجنوں معززین ان میں شامل تھے۔مدعوئین اتنی تعداد میں تشریف لائے کہ نشست گاہ کی ڈیڑھ سو کرسیاں کم پڑگئیں۔یاد رہے کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ملک کی مسلم تنظیموں کا وفاق ہے اوراس وقت ملک کے مسلمانوں میں بہت سے سیاسی و سماجی امورپر شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔مشاورت کی اس دعوت کی میزپروقف ترمیمی بل، انتخابی حلقوں کی حدبندی اورفرقہ پرستی کی سیاست میں نت نئی ابال، بہانے بہانے سے دنگا کرانے اور الٹے مظلوموں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرنے جیسے مسائل چھائے رہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais