فتح پور سیکر ی21مارچ (ہ س)۔
16ویں نسل کے حضرت پیر زادہ عیاض الدین چشتی عر ف رئیس میاں، سجادہ نشین حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ فتح پور سیکری،ا ٓگرہ کی سرپردستی اور جانشین سجادہ نشین پیر زادہ ارشد عظیم فریدی کی موجودگی میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے چشم و چراغ اور سلسلہ چشتیہ کے مشہور و معروف صوفی حضرت بابا شیخ سلیم چشتی فریدی رحمة اللہ علیہ کے سالانہ 455واں عرس مبارک کا آج بروز جمعہ قدیم رسم و رواج کے ساتھ باضابہ آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر ہر مذہب کے ہزاروں کی تعداد میں مریدین و معتقدین نے شرک کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین پیر زادہ عیاض الدین چشتی ’رئیس میاں‘ نے کہا کہ بادشاہ جلال الدین اکبر نے جب اپنی اولاد کے لیے یہیں پر دعا کروائی تو اس دعا کے نتیجہ میں شہزادہ سلیم کی پیدائش عمل میں آئی جس کے چر چے پوری دنیا میں ہوئے اور مورخین نے اس بات کو سنہری حروف میں نقل کیا۔ اس وقت سے بارگاہ میں ہر مذہب و ملت کے عقیدتمند یہاں بے اولاد اپنے لیے اولاد کی مراد لے کر آتے رہے ہیں اور انھیں کامیابی حاصل ہوتی رہی ہے۔ اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سجادہ نشین کے جانشین ارشد عظیم فریدی نے عرس کی تفصیلات کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عرس کا باضابطہ آغاز آج یعنی 20رمضان المبارک مطابق 21مارچ بعد نماز فضر غسل پر مزار شریف حضرت شیخ سلیم چشتی سے ہوا۔ اس موقع پر چلہ گاہ حضرت سلیم چشتی موسوفہ ’منڈف‘میں حضور عالم کے قدم مبارک، حضرت پیران پیر دستگیر حضور غوث پاک کا خرقہ مبارک، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا پٹکہ شریف، حضرت شیخ سلیم کی کلاہ مبارک و قلمی شبیہ کی زیارت حضرت صاحب سجادہ کے دست مبارک سے کرائی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ 24سال تک مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں رہے اور یہاں کی امامت فرمائی۔ آپ نے بیت المقدس میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ اس دوران جب آپ کو حضور اکرم حضرت محمد مصطفی کی بشارت ہوئی کہ یہاں سے جاواور سیکری کی پہاڑی پر جاکر تبلیغ اسلام کرو تو آپ وہاں سے رخصت ہوئے تو مذکورہ بالا تبرکات اپنے ساتھ لے کر سفر ہند پر روانہ ہوئے۔ سب سے پہلے آپ نے بغداد شریف حضرت غوث پاک ؒ میں جا کر حاضری دی اور غوث پاک کے سجادہ نشین کو حکم ہو ا کہ سلیم کی امانت سلیم کو دے دو یعنی غوث پاک کا خرقہ مبارک وہاں سے ملا، اس کے ساتھ قادریہ سلسلہ کی خلافت بھی عطا کی گئی۔ اس کے بعد آپ نے اپنے دادا فرید گنج شکر بابا کی درگاہ پر تشریف لے گئے تو وہاں سے بابا فرید ؒ کا پٹکہ مبارک عطا ہوا، یہ سارے تبرکات لے کر آپ فتح پور سیکر تشریف لاے۔ آپ کے سلسلہ میں یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ آپ نے حضور اکرم سے دست بد عا ہوئے کہ میں تو مدینہ منورہ کی مٹی میں ہی دفن ہونا چاہتا ہوں تو حضور نے فرمایا کہ تم جا¶ وہیں مٹی نصیب ہوگی اور اس طرح آپ فتح پور سیکر پر آباد ہوگئے۔ علاوہ ازیں 21تا 28رمضاب المبارک بمطابق 22مارچ تا 29مارچ2025، بعد نماز عصر بلند دروازہ پر مجلس مبارک کاانعقاد جس میں صندل و لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ 25رمضان المبارک بمطابق 26مارچ بروز بدھ تراویح میں مکمل قرآن کریم اور محفل نعت پاک، صلوة و سلام اور دعا کی جائے گی، جس میں ممتاز نعت گو بارگاہ رسال میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے، 27رمضان المبارک، بمطابق28مارچ،بروز جمعہ بعد نماز تراویح قدیم محفل سماع بمقام نشست گاہ سجادہ نشین،28رمضان المبارک، بمطابق 29مارچ بروز ہفتہ محفل میلاد شریف بمقام کچہری، 29رمضان المبار ک، بمطابق 30مارچ بروز اتوار،قل شریف کی رسم ادا کرنے کے بعد صوفیائے کرام کو تبرک تقسیم کریں گے۔ علاوہ ازیں اس کے بعد بر مزار شریف حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ پر قل شریف پر عرس کا اختتام ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais