آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے افطار کا اہتمام
نئی دہلی،22مارچ(ہ س)۔ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام دہلی میں یتیم بچوں کے لیے ایک خصوصی افطار ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ان بچوں کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹنا اور انہیں رمضان المبارک کی برکتوں میں شامل کرنا تھا۔افطار پروگرام اسکالر
آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے افطار کا اہتمام


نئی دہلی،22مارچ(ہ س)۔

آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام دہلی میں یتیم بچوں کے لیے ایک خصوصی افطار ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ان بچوں کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹنا اور انہیں رمضان المبارک کی برکتوں میں شامل کرنا تھا۔افطار پروگرام اسکالر اسکول جامعہ نگر میں ہوا اس موقع پر بچوں کو پرتکلف افطار فراہم کیا گیا۔اس موقع پر کونسلر اریبہ خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور انتظامیہ کی اس کوشش کو بے حد اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے ساتھ افطار پروگرام میں شرکت میرے لیے باعث عزت و افتخار ہے. آپ خود کو اکیلا نا سمجھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ، جو کہ Vision 2026 کے تحت کام کر رہا ہے، سماجی خدمات میں سرگرم ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مستقل کوششیں کر رہا ہے۔ اس افطار پروگرام کے انعقاد کا مقصد یتیم بچوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ معاشرے میں تنہا نہیں ہیں بلکہ ہر کوئی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ندوی نے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف یتیم بچوں کو خوشی ملتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ تقریب کے دوران شرکاءنے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande