تیز رفتار پک اپ نے سائیکل سوار کو کچلا،موت
- بیمار بیٹی کے لیے دوا لینے جا رہا تھانوجوان مشرقی چمپارن، 18 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے پکڑی دیال تھانہ علاقہ کے تحت بانکے پور چوک پر ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک نے سائیکل سوار ایک نوجوان کو کچل دیا۔ مرنے والے کی شناخت مدھوبن تھانہ علاقہ کے دولما وارڈ نمبر
تیز رفتار پک اپ نے سائیکل سوار کو کچلا،موت


- بیمار بیٹی کے لیے دوا لینے جا رہا تھانوجوان

مشرقی چمپارن، 18 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے پکڑی دیال تھانہ علاقہ کے تحت بانکے پور چوک پر ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک نے سائیکل سوار ایک نوجوان کو کچل دیا۔

مرنے والے کی شناخت مدھوبن تھانہ علاقہ کے دولما وارڈ نمبر 2 کا رہنے والا35 سالہ ارون داس کے طور پر کی گئی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ارون داس اپنی بیمار بیٹی کے لیے دوائی لینے کے لیے سائیکل سے جا رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ارون اپنی بوڑھی ماں، بیوی اور چار چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔پکڑی دیال کے ایس ایچ او انوج کمار نے بتایا کہ پولیس نامعلوم گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande