جموں, 18 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ماتا ویشنو دیوی مندر کے احاطے میں ایک خاتون یاتری کے قبضے سے لوڈڈ پستول برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، دہلی کی رہائشی جیوتی گپتا، جو خود کو ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل بتا رہی تھی،اُن کو 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب بھون کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک پستول اور چھ کارتوس برآمد ہوئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گپتا کے پاس موجود اسلحے کا لائسنس چند سال قبل ہی منسوخ ہو چکا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر، ایک اور واقعے میں پیر کے روز اتر پردیش سے آئے یاتری سنجے سنگھ کے بیگ سے بھون کے قریب دو کارتوس برآمد ہوئے، جس پر اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر