سرینگر، 18 مارچ (ہ س): جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے منگل کے روز رکن اسمبلی پہلگام الطاف کلو کو اس وقت ڈانٹ پلائی جب انہوں نے ایک قانون ساز کی طرف سے ضمنی سوالات اٹھانے پر اعتراض کیا۔جیسے ہی بی جے پی کے بلونت منکوٹیا نے ضمنی سوالات اٹھانے کی کوشش کی این سی کے رکن اسمبلی نے اس پر اعتراض کیا۔ راتھر کی طرف سے اسے سخت جواب دیا گیا، انہوں نے اسے کہا مجھے مت سکھاؤ، اسپیکر نے این سی کے قانون ساز سے کہا ۔ اسپیکر نے الطاف کلوکو اس وقت سرزنش کی جب وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایت راج جاوید ڈار وزیر تعلیم سکینہ ایتو کی جانب سے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab