لکھنؤ میں شرپسند عناصر نے بابا صاحب کے مجسمے کی ریلنگ توڑ دی۔
لکھنؤ، 18 مارچ (ہ س)۔ لکھنؤ میں چارباغ ریلوے اسٹیشن کے سامنے چوراہے پر شرپسند عناصر نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی ریلنگ توڑ دی۔ ریلنگ ٹوٹنے کے بعد امبیڈکرائٹ تنظیموں کے عہدیداروں اور چارباغ علاقہ کے دکانداروں میں غصہ ہے۔ بہوجن سماج پارٹی
ب


لکھنؤ، 18 مارچ (ہ س)۔ لکھنؤ میں چارباغ ریلوے اسٹیشن کے سامنے چوراہے پر شرپسند عناصر نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی ریلنگ توڑ دی۔ ریلنگ ٹوٹنے کے بعد امبیڈکرائٹ تنظیموں کے عہدیداروں اور چارباغ علاقہ کے دکانداروں میں غصہ ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کے لکھنؤ ڈویژن کے انچارج اکھلیش امبیڈکر نے کہا کہ 15 مارچ کو بی ایس پی کارکنوں نے چارباغ علاقے میں بابا صاحب کی مورتی پر پھول چڑھا کر ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔ لکھنؤ ڈویژن کے کارکنوں کی بابا صاحب سے عقیدت ہے۔ وہاں ریلنگ کا ٹوٹنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کارکنوں کی عقیدت کو نشانہ بناتے ہوئے انجام دیا گیا۔ انتظامیہ کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

اکھلیش امبیڈکر نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ چارباغ علاقہ میں ریلنگ کے واقعہ سے پہلے بھی بنگلہ بازار علاقہ میں کانشی رام میموریل کی دیوار ٹوٹی ہوئی پائی گئی تھی اور اس کے لئے بی ایس پی لیڈروں نے مشترکہ طور پر میموریل کمیٹی کے عہدیداروں سے مرمت کا مطالبہ کیا تھا۔ حکام کی جانب سے یہ مطالبہ تاحال قبول نہیں کیا گیا۔ اور نہ ہی اس معاملے کی تفتیش ہوئی ہے۔

بی ایس پی سے جڑے چارباغ علاقے کے ایک دکاندار اجے نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ ہمارے آئیڈیل ہیں اور ہر تہوار پر ہم جیسے کارکن انہیں ہار پہنانے پہنچتے ہیں۔ چارباغ میں مورتی کے گرد ریلنگ کا ٹوٹنا کوئی عام واقعہ نہیں ہے، یہ پارٹی کے اعلیٰ لوگوں کو بتایا گیا ہے۔ اگر میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی تو ہم یقیناً احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande