جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں آئی ای ڈی برآمد
شوپیاں، 18 مارچ (ہ س )۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے حبدی پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کیا گیا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دوپہر کو حبدی پورہ شوپیاں میں آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔ ا
جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں آئی ای ڈی برآمد


شوپیاں، 18 مارچ (ہ س )۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے حبدی پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کیا گیا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دوپہر کو حبدی پورہ شوپیاں میں آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کا پتہ چلنے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا تاکہ دھماکہ خیز مواد کو بحفاظت ناکارہ بنایا جا سکے۔ غور طلب ہے کہ سیکورٹی فورسز نے وادی کشمیر میں 48 گھنٹوں کے اندر تیسرا آئی ای ڈی برآمد کیا۔جبکہ جنوبی کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande