سرینگر، 18 مارچ (ہ س)۔ وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے پنتھا چوک علاقے میں منگل کو ایک فوجی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوان نائک بسواس ساکن مغربی بنگال اس وقت ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جب پاندریٹھن پانتھا چوک میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوگئے۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab