تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں اضافہ، بل قانون ساز کونسل میں پیش
حیدرآباد، 18 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے آج قانون ساز کونسل میں دو بل پیش کئے جن کے ذریعہ ریاست میں پسماندہ طبقات کے لیے تعلیمی، ملازمت اور سیاسی ریزرویشن کو 42 فیصد تک توسیع دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ تلنگانہ
تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں اضافہ، بل قانون ساز کونسل میں پیش


حیدرآباد، 18 مارچ (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے آج قانون ساز کونسل میں دو بل پیش کئے جن کے ذریعہ ریاست میں پسماندہ طبقات کے لیے تعلیمی، ملازمت اور سیاسی ریزرویشن کو 42 فیصد تک توسیع دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ تلنگانہ پسماندہ طبقات، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے تعلیمی اداروں میں نشستوں، ریاستی ملازمتوں اور عہدوں کے ریزرویشن سے متعلق بل 2025، اور تلنگانہ پسماندہ طبقات (دیہی اور شہری مقامی اداروں میں نشستوں کے ریزرویشن) بل 2025 کو کل اسمبلی نے پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande