اتر پردیش میں 11 پی پی ایس افسران کے تبادلے، چھ ٹرینی تعینات
لکھنو، 18 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے پیر کو صوبائی پولیس سروس (پی پی ایس) کے 11 افسران کا تبادلہ کر دیا۔ پریاگ راج مہاکمبھ میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی نئی پوسٹنگ ملی ہے۔ تبادلے کے حکم میں سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کی حفاظت کے
تبادلے کا مونو


لکھنو، 18 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے پیر کو صوبائی پولیس سروس (پی پی ایس) کے 11 افسران کا تبادلہ کر دیا۔ پریاگ راج مہاکمبھ میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی نئی پوسٹنگ ملی ہے۔

تبادلے کے حکم میں سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کی حفاظت کے لیے تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نتیش پرتاپ سنگھ کو بجنور بھیجا گیا ہے۔ راجیو پرتاپ سنگھ کو وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی سے ہٹا کر ہمیر پور، انکت کمار پرتھم کو سیکورٹی ہیڈکوارٹر سے ہردوئی، آستھا جیسوال کو اسسٹنٹ پولیس کمشنر، کمشنریٹ آگرہ سے اعظم گڑھ ، جےیندر ناتھ استھانا کو اسسٹنٹ کمشنریٹ لکھنو سے پولیس کمشنر ہاتھرس، سندیپ کمار ورما کو کمبھ میلہ پریاگ راج سے کاس گنج کا نیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رام کرشن چترویدی کو کمبھ میلہ پریاگ راج سے چترکوٹ کا ڈویژنل آفیسر بنایا گیا ہے۔

مہندر سنگھ دیو کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کمبھ میلہ پریاگ راج سے انفارمیشن ہیڈ کوارٹر لکھنو، سشیل کمار سنگھ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، انفارمیشن ہیڈ کوارٹر سے لکھنو کا ڈویژنل افسر بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر کرشن گوپال سنگھ کو کمبھ میلہ، پریاگ راج سے فتح پور اور پرشالی گنگوار کو گورکھپور سے پولیس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر کا اسسٹنٹ کمشنر بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی پولیس سروس سے تربیت حاصل کرنے والے 6 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نئی پوسٹنگ دی گئی ہے۔ ان میں پی پرکاش کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ نگر، اروند سونکر کو ایودھیا، سچیدانند سنگھ کو مین پوری، پرگتی چوہان کو پیلی بھیت، کرشن کانت ترپاٹھی کو باندہ اور بھوپیش کمار پانڈے کو اعظم گڑھ بھیجا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande