بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے موسم میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کے درمیان ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے، جب کہ کئی مقامات پر موسم خشک ہے۔ بھوپال، اندور، گوالیار، جبل پور اور نرمداپورم ڈویژن کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے 19 اور 20 مارچ کو ریاست کے نصف حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بھوپال، جبل پور، نرمداپورم، ریوا، چمبل، ساگر اور شہڈول ڈویژن زیادہ متاثر ہوں گے۔ یہاں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اندور، اجین اور گوالیار ڈویژن میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 19 اور 20 مارچ کے لئے ایلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو دن کا پارہ 1 سے 4 ڈگری سیلسیس گر گیا تھا۔ بھوپال، ودیشا، ساگر، دموہ، چھتر پور، پنا، ستنا، ریوا، موگنج، سدھی، سنگرولی میں مطلع ابر آلود رہا۔ بعض مقامات پر بوندا باندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال راجستھان اور شمال مغربی مدھیہ پردیش کے اوپر دو سائیکلونک گردشی نظام سرگرم ہیں۔ جس کی وجہ سے موسم بدل گیا ہے۔ نیا نظام 18 مارچ سے دوبارہ فعال ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے اگلے 2 روز تک بارش ہوسکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد