درس گاہ اسلامی اسلام پور کے انجمن طلبہ قدیم کا روزہ افطار
نئی دہلی، 17مارچ(ہ س )۔ درس گاہ اسلامی اسلام پور نالندہ طلبہ قدیم کے دہلی یونٹ کا شاہین باغ میں روزہ افطار کا پروگرام ہوا۔جس میں انجینئر معظم عارفی ،فلاح الدین فلاحی ، محمد آصف اقبال،تسکین احمد کریمی ،انجینئرعرفان نعمت ،محمدصبغتہ سمیت سینکڑوں اولڈ
درس گاہ اسلامی اسلام پور کے انجمن طلبہ قدیم کا روزہ افطار


نئی دہلی، 17مارچ(ہ س )۔

درس گاہ اسلامی اسلام پور نالندہ طلبہ قدیم کے دہلی یونٹ کا شاہین باغ میں روزہ افطار کا پروگرام ہوا۔جس میں انجینئر معظم عارفی ،فلاح الدین فلاحی ، محمد آصف اقبال،تسکین احمد کریمی ،انجینئرعرفان نعمت ،محمدصبغتہ سمیت سینکڑوں اولڈ بوائز نے شرکت کی۔اس موقع پر انجینئر محمد معظم عارفی نے مختصر پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم لوگوں کی خوش نصیبی ہے کہ سرزمین اسلام پور، نالندہ میں درس گاہ اسلامی جیسا ادارہ زمانہ قدیم سے قائم ہے۔جو شہر سمیت قرب و جوار کی تعلیمی پیاس بجھانے کا کام کررہا ہے۔درس گاہ اسلامی اسلام پور کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ادارہ جماعت اسلامی ہند کے زیر انتظام چل رہا ہے اور اس کے بانی مرحوم نور محمد ،حافظ کریمت حسین مرحوم،محمد حسن مرحوم،مرحوم سید حسن،مرحوم سلیمان انصاری ،مرحوم عابد حسین چچامیاں،حفیظ چچا میاںجیسے ارکان جماعت اسلامی نے اپنی محدود وسائل کے ساتھ قوم کو ایک قیمتی سرمایہ دے کر دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں ،اللہ ان سب کو جنت نصیب کرے۔

گرچہ یہ ادارہ ابھی تک محض ابتدائی اور ثانوی درجات تک محدود ہے لیکن اس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں75 برسوں کا سفر اانتہائی شاندا ر اور تعلیمی اعتبار سے بہترین رہا ہے۔اہل علاقہ کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے مسلم معاشرہ کو خالص اسلامی معاشرہ بنانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔آج الحمد اللہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ اسلام پور نالندہ کا ماحول اسلامی ہے اور وہاں کے لوگ دیگر شہروں سے زیادہ باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں جس کی ایک خاص وجہ درس گاہ اسلامی کی تعلیمی اور تربیتی خدمات ہےں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande