میر فراست علی باقری نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن کو پدم شری اعزاز پر مبارکباد پیش کی
حیدرآباد،17مارچ(ہ س)۔بی جے پی کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ وزیر اعظم نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کو پدم شری اعزاز سے نوازا ہے اس موقع پر انہو
میر فراست علی باقری نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن کو پدم شری اعزاز پر مبارکباد پیش کی


حیدرآباد،17مارچ(ہ س)۔بی جے پی کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ وزیر اعظم نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کو پدم شری اعزاز سے نوازا ہے اس موقع پر انہوں نے پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ پروفیسر سید عین الحسن کو 2025 میں ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر عین الحسن نے فارسی زبان و ادب میں نمایاں کام کیا ہے اور ان کی تصانیف میں 'دستنبو' (مرزا غالب کی فارسی ڈائری)، 'مطالعاتِ فارسی زبان و ادب، مسائل اور موضوعات، 'فارسی گرامر بک' (غیر فارسی بولنے والے طلبائ کے لیے) اور راج کشور کے ہندی ناول کا اردو ترجمہ شامل ہیں۔ انہوں نے 'گوہرِ شب چراغِ عصمت' کی تدوین بھی کی ہے اور بچوں کے ادب پر تنقیدی مطالعہ 'نقد و بررسیِ ادبیاتِ خردسالان' اور 'مولانا آزاد معمارِ فرہنگِ انڈو-ایرانی' بھی ان کی تصانیف میں شامل ہیں۔ پروفیسر عین الحسن کی تعلیمی میدان میں خدمات اور اردو ادب کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور ان کی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔میر فراست علی باقری نے کہا کہ پروفیسر عین الحسن کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جانا وزیر اعظم نریندر مودی کا نعرہ سب کا ساتھ،سب کا وکاس،سب کا وشواس،سب کا پریاس کی ایک زندہ مثال ہے اس موقع پر ڈاکٹر زائر حسین بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande