گوہاٹی میں کانگریس کی قیادت میں کل جماعتی افطار کانفرنس
گوہاٹی، 16 مارچ (ہ س)۔ کانگریس نے اتوار کو گوہاٹی کے مانویندر شرما کمپلیکس میں ایک آل پارٹی افطار کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں اور تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر ب
گوہاٹی میں کانگریس کی قیادت میں کل جماعتی فطار پارٹی


گوہاٹی، 16 مارچ (ہ س)۔

کانگریس نے اتوار کو گوہاٹی کے مانویندر شرما کمپلیکس میں ایک آل پارٹی افطار کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں اور تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر بھوپین کمار بورا نے کہا کہ آسام میں اچھے دن آنے والے ہیں اور کانگریس پارٹی بی جے پی، اے آئی یو ڈی ایف اور آسام گن پریشد کے علاوہ تمام جماعتوں کے تعاون سے جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

بھوپین بورا نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنتا بسوا سرما اور حکمراں جماعت کے لیڈران غیر آئینی بیانات دے کر سماج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے وزیر اعلیٰ کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی تھیں، لیکن آسام پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

بورا نے کہا کہ کانگریس بدعنوانی اور ناانصافی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائے گی اور گاندھیائی اقدار کی بنیاد پر عوام کو بیدار کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

اس افطار کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج ساٹھے، پون سنگھ گھٹوار، ورکنگ صدر ذاکر حسین سکدار، ایم ایل اے رقیب الدین احمد، نندیتا داس، رائیجردل لیڈر بھاسکو ڈی سیکیا، رسل حسین، سابق سی پی آئی ایم ایل اے منین مہنت، آسام جاتیہ پریشد کے امرت کھانیکر اور دیگر معززین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande