منی پور میں عسکریت پسندوں سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ اور ڈبلیو وائی گولیاں برآمد
امپھال، 14 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں پی ایل اے، یو این ایل ایف (کے ) اورپریپاک کے کارکنوں سمیت کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور ڈبلیو وائی گولیاں ضبط کی ہیں۔ پولیس نے جمعہ
Several suspects including militants arrested in Manipur


Several suspects including militants arrested in Manipur


امپھال، 14 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں پی ایل اے، یو این ایل ایف (کے ) اورپریپاک کے کارکنوں سمیت کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور ڈبلیو وائی گولیاں ضبط کی ہیں۔

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ پولیس نے امپھال ویسٹ ضلع کے لمپھیل تھانہ علاقہ کے سگول بند سیانگ کوراو¿ ماکھونگ سے تھوک چوم اونگبی انیتا دیوی (46)کو گرفتار کیا، جو پی ایل اے کے سرگرم رکن ہیں۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین، 18 زندہ نائن ایم ایم گولیاں، 15 زندہ .38 گولیاں، 5000 روپے نقد، چھ موبائل فون اورکئی سم کارڈ برآمد ہوئے۔

اسی طرح، ضلع ٹینگنوپال کے بی پی 85 اور بی پی 86 کے درمیان کے علاقے سے یواین ایل ایف (کے)کا مشتبہ کیڈر موئرانگتھم رکی سنگھ (22)کوگرفتار کیا گیا۔

ایک اور تلاشی کارروائی کے دوران، امپھال ایسٹ ضلع کے پوکھاو¿ شانتی پور پہاڑی علاقے سے ایک .303 رائفل، 10 انساس ایل ایم جی میگزین، ایک انساس رائفل میگزین، 13 بلٹ پروف ہیلمٹ اور چھ بلٹ پروف جیکٹ کور برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ، این سی بی امپھال اور منی پور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تھوبل ضلع کے لیلونگ پولیس اسٹیشن کے قریب 102.393 کلوگرام ڈبلیو وائی گولیوں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی اور تین اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں آسام کے گولاگھاٹ ضلع کا رہائشی املداس زالکسو (42)، محمد خورشید (ضلع تھوبل) اور آسام کے میریگاو¿ں ضلع کا مہدی عالم (18) شامل ہیں۔ پولیس نے ایک ٹرک اور ایک فور وہیلر بھی قبضے میں لے لیا۔

اسی طرح، ہیانگلام پولیس اسٹیشن کے تحت سیکمائیزن ننگولکھونگ علاقے سے ایک سرگرم پریپاک کیڈر لائشرام بشورجیت میتی عرف یوریمبا (33) کوگرفتار کیا گیا جو ضلع کاکچنگ میں عام لوگوں سے پیسے جبرآ وصولی کر رہا تھا۔

ایک اور معاملے میں، امپھال ویسٹ ضلع کے کاوا اسیم لیکائی میں واقع فرنیچر کی دکان سے یمنام پریمجیت میتیئی (54) ، جو کے سی پی کے لیے لکڑی لے جانے والی گاڑیوں سے رقم وصول کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل، دو رسید کتابیں، آدھار کارڈ اور ایک مہر ضبط کی گئی۔

پولیس نے تمام معاملات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande