ممبئی، 14 مارچ (ہ س)ممبئی سے متصل بدلاپور شہر کے چمٹولی علاقے میں
جمعہ کی دوپہر الہاس ندی میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم
نے چاروں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ بدلاپور پولیس اسٹیشن
کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق چمٹولی علاقے کی پوڈن سوسائٹی کے
چار بچے ہولی منانے کے بعد الہاس ندی میں نہانے گئے تھے۔ دریا میں پانی زیادہ ہونے
کی وجہ سے وہ ڈوبنے لگے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں
فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور چاروں کو پانی سے نکال کر قریبی اسپتال لے جایا گیا،
لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
متوفیوں کی شناخت آرین میدار (15)، آرین سنگھ (16)،
سدھارتھ سنگھ (16) اور اوم سنگھ تومر (15) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس المناک واقعے سے
چمٹولی علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان