آر جی کر معاملہ: سات ماہ بعد بھی متاثرہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، اہل خانہ کا الزام
کولکاتا، 14 مارچ (ہ س)۔ آر جی کر میڈیکل کالج میں عصمت دری اور قتل کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں واقعے کے سات ماہ گزرنے کے باوجود ان کی بیٹی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ مہینوں سے سرکاری دفاتر کے
RG Kar case: Death certificate not given even after 7 months


کولکاتا، 14 مارچ (ہ س)۔ آر جی کر میڈیکل کالج میں عصمت دری اور قتل کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں واقعے کے سات ماہ گزرنے کے باوجود ان کی بیٹی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ مہینوں سے سرکاری دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن ہیلتھ بھون، اسپتال انتظامیہ اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اہلکار تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

متاثرہ کے والدنے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں، اہلکاروں نے ہمیں قوانین کا بہانہ بنا کر دور کردیا۔ ہمیں مسلسل پریشان کیا جا رہا ہے۔31 سالہ ڈاکٹر کا 9 اگست 2024 کو ڈیوٹی کے دوران آر جی کر میڈیکل کالج میں اس کی عصمت دری کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande