لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شمال مشرقی ہندوستان میں بھی زمین ہلی
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ کارگل کے لداخ میں جمعرات-جمعہ کی درمیانی شب 2.50 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تقریباً تین گھنٹے بعد صبح چھ بجے شمال مشرقی ہندوستان میں بھی زلزل
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شمال مشرقی ہندوستان میں بھی زمین ہلی


نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ کارگل کے لداخ میں جمعرات-جمعہ کی درمیانی شب 2.50 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

تقریباً تین گھنٹے بعد صبح چھ بجے شمال مشرقی ہندوستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ علاقے میں 4.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ لیہہ اور لداخ سیسمک زون چار میں آتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ زلزلے کے لحاظ سے بہت زیادہ خطرہ والے علاقے ہیں۔

ٹیکٹونک کے طور پر فعال ہمالیائی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے لیہہ اور لداخ میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande