بھوپال، 14 مارچ (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں جمعہ کو دھولنڈی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر برج کی ہولی کھیلی گئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج بھوپال میں ہولی رے رسیا گایا۔ رادھا کرشن پر پھول نچھاور کئے۔ اس دوران فالگنی کے گیت گائے گئے۔ سی ایم ہاوس پہنچنے والے لوگوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ پھولوں کی ہولی کھیلی۔ اس کے بعد ریاستی بی جے پی کے دفتر میں بھی ہولی کے موقع پر جم کر رنگ گلال اڑا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہولی ملن تقریب میں ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تہوار ہر کسی کے لیے منگل (نیک بختی) لے کر آتے ہیں، اسی لیے ایسے تہواروں پر مبارکباد اور نیک خواہشات دی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ جشن منانے کا تہوار ہے۔ خوشی اور مسرت کے ساتھ جشن منائیں۔ انہوں نے سب سے تمام تہواروں کو خیرسگالی اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔
بھوپال میں چاروں طرف ہولی کی دھوم دیکھنے کو ملی۔ یہاں ہولی کے جلوس بھی نکالے گئے۔ جلوس میں ہریاروں کے گروپوں پر ٹینکروں سے رنگوں کی بوچھاریں کی گئیں۔ لوگ ڈھول پر ناچتے گاتے آگے بڑھتے رہے۔ بھوپال کے پولیس کمشنر ہری نارائن چاری مشرا نے سی ایم ہاوس پہنچ کر گلال لگا کر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو ہولی کی مبارکباد دی۔ سی ایم ڈاکٹر موہن یادو نے ہولی ملن تقریب میں ڈمرو بجایا۔ ترشول کے ساتھ ہولی منائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن