یوپی میں وزیر اعلیٰ کی اپیل کے بعد اسلامک سینٹر آف انڈیا نے ہولی پر نمازجمعہ کا وقت بڑھا دیا۔
لکھنؤ، 13 مارچ (ہ س)۔ ہولی کے تہوار کے پیش نظر رمضان کے دوسرے جمعہ کو نماز کے اوقات میں تال میل برقرار رکھنے کی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی اپیل کا اثر ہوا ہے۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے صدر اور مذہبی رہنما مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے نماز جمعہ کا و
س


لکھنؤ، 13 مارچ (ہ س)۔ ہولی کے تہوار کے پیش نظر رمضان کے دوسرے جمعہ کو نماز کے اوقات میں تال میل برقرار رکھنے کی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی اپیل کا اثر ہوا ہے۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے صدر اور مذہبی رہنما مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے نماز جمعہ کا وقت بڑھا دیا ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چونکہ ہولی کا تہوار 14 مارچ بروز جمعہ کو آرہا ہے۔ رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ بھی اسی دن ہے۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے نماز جمعہ کا وقت بڑھا دیا ہے۔ فرنگی محلی نے کہا کہ جہاں ہم نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی کر رہے ہیں وہیں ہمارے ہندو بھائیوں نے بھی کئی مقامات پر ہولی کے جلوس کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ یہ باہمی ہم آہنگی کی پہچان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں ہولی کی تقریبات کے پیش نظر زیادہ تر مساجد کمیٹیوں نے مساجد پر ترپالیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیجتاً مساجد پر ترپالیں یا چادریں لگائی جا رہی ہیں۔ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار کی ہدایت پر ہولی کے موقع پر مساجد کے ارد گرد حفاظتی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔

ہولی کے تہوار کے موقع پر سنبھل ضلع میں پولیس خاص احتیاط برت رہی ہے۔ سنبھل کی جامع مسجد سمیت دس مساجد کو چادر سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ ہولی چوپائی کے جلوس کے وہاں سے گزرنے کے بعد مسجد 24 گھنٹے تک سخت سیکوریٹی میں رہے گی۔ساتھ ہی جامع مسجد معاملہ کے پیش نظر پولیس نے ہولی کے موقع پر مسجد کے اطراف بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande