اسیٹ مونیٹائزیشن سے بی ایس این ایل-ایم ٹی این ایل کو 13 ہزار کروڑ روپے ملے، شیئر میں 13 فیصد کی تیزی
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ اسیٹ مونیٹائزیشن کے ذریعے عوامی شعبے کی کمپنیوں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل نے13 ہزار کروڑ روپے جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسیٹ مونیٹائزیشن ڈیٹا جاری ہونے کے بعد، گھریلو شیئر مارکیٹ میں ایم ٹی این ایل کے شیئروں می
BSNL-MTNL got Rs 13000 cr from asset monetization


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ اسیٹ مونیٹائزیشن کے ذریعے عوامی شعبے کی کمپنیوں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل نے13 ہزار کروڑ روپے جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسیٹ مونیٹائزیشن ڈیٹا جاری ہونے کے بعد، گھریلو شیئر مارکیٹ میں ایم ٹی این ایل کے شیئروں میں آج زبردست تیزی درج کی گئی ۔ آج کی ٹریڈنگ کے دوران ایم ٹی این ایل کے شیئروںمیں 18.36 فیصد تک اچھال درج کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ایم ٹی این ایل نے جنوری 2025 تک اسیٹ مونیٹائزیشن کے ذریعے تقریباً 2,400 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ ان میں سے 2,134 کروڑ روپے ایم ٹی این ایل کی زمین اور عمارت کی فروخت سے حاصل ہوئے۔ اسی طرح، ایم ٹی این ایل نے اپنے ٹاور اور فائبر کے کرایہ سے 258 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ اس طرح ایم ٹی این ایل سیلز اور کرایہ کے ذریعے کل 2,392 کروڑ روپے جمع کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اسی طرح، بی ایس این ایل نے جنوری 2025 تک صرف اپنی زمین اور عمارتیں فروخت کر 2,387 کروڑ روپے اکٹھے کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ باقی رقم ٹاور اور فائبر کے کرایے سے اٹھائی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی گروپ آف منسٹرس (جی او ایم) نے اثاثہ مونیٹائزیشن کے ذریعے 16 ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرنے کے منصوبے کو منظوری دی تھی۔

حکومت ہند کے محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام (دیپم) کے سکریٹری ارونیش چاولہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، حکومت نے قومی مونیٹائزیشن پلان کے فیز 2 کے تحت اثاثہ مونیٹائزیشن کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اس کے تحت ٹیلی کام سیکٹر کے علاوہ انفراسٹرکچر، ریلوے، ہائی ویز، کور اور نان کور سیکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی پی اے ایم کے ساتھ تمام متعلقہ وزارتیں بھی اثاثوں کی رقم کمانے میں ملوث رہی ہیں۔ نیشنل لینڈ کارپوریشن کو بھی اس پلان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسیٹ مونیٹائزیشن کی خبر کے بعد، ایم ٹی این ایل کے شیئرنے آج گھریلو شیئر بازار میں زبردست تیزی درج کی۔ آج، ایم ٹی این ایل کے شیئر3.06 روپے کے اضافے کے ساتھ 46.30 روپے پر کھلے۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد ٹریڈنگ کے پہلے 15 منٹ کے اندر، ایم ٹی این ایل کے شیئر 7.94 روپے یعنی 18.36 فیصد کی چھلانگ لگا کر 51.18 روپے تک پہنچ گئے۔ تاہم اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے شیئروں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ اس کمی کے باوجود، ایم ٹی این ایل کے شیئر 5.64 روپے یعنی 13.04 فیصد اضافے کے ساتھ 48.85 روپے پر بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande