آئرلینڈ کا مصروف کرکٹ سمر شیڈول جاری، افغانستان سیریز منسوخ
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ کرکٹ آئرلینڈ نے منگل (11 مارچ) کو اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، زمبابوے ویمن اور پاکستان ویمن ٹیم اس موسم گرما میں آئرلینڈ کا دورہ کریں گی۔ مزید برآں، آئرلینڈ کی خواتین ٹیم اگلے ماہ پاکستان میں 4 اپریل سے 19 اپریل تک
آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم۔


نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ کرکٹ آئرلینڈ نے منگل (11 مارچ) کو اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، زمبابوے ویمن اور پاکستان ویمن ٹیم اس موسم گرما میں آئرلینڈ کا دورہ کریں گی۔ مزید برآں، آئرلینڈ کی خواتین ٹیم اگلے ماہ پاکستان میں 4 اپریل سے 19 اپریل تک ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

آئرلینڈ وولوز کی ٹیم 7 اپریل سے 25 اپریل تک متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی جس میں افغانستان اے اور سری لنکا اے بھی شامل ہوں گی۔ اس کے بعد آئرلینڈ کی مردوں کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی جو کلونٹرف میں 21 سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 12 جون سے 15 جون تک کلونٹرف میں ہی تین میچوں کی ٹی -20 انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔

اس کے بعد جولائی اور اگست کے درمیان یورپین ٹی- 20 پریمیئر لیگ 15 جولائی سے 18 اگست تک آئرلینڈ میں ہوگی جس میں آئرش کھلاڑی شرکت کریں گے۔ دریں اثنا، زمبابوے کی خواتین ٹیم کے خلاف 20 جولائی سے 28 جولائی تک پیمبروک اور اسٹورمونٹ میں پانچ ٹی- 20 انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف 7 اگست سے 11 اگست تک اسٹارمونٹ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ستمبر میں انگلینڈ پہلی بار آئرلینڈ کے خلاف دو طرفہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلے گا، جو 17 سے 21 ستمبر تک ملاہائیڈ میں کھیلا جائے گا۔

حالانکہ اس مصروف شیڈول کے درمیان کرکٹ آئرلینڈ نے بھی واضح کیا کہ افغانستان کے خلاف ہوم سیریز اب نہیں ہوگی۔ یہ سیریز اس سال ملٹی فارمیٹ سیریز کے طور پر منعقد کی جانی تھی لیکن اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ آئی سی سی پر افغانستان کے حوالے سے کارروائی کے لیے دباو بڑھتا جا رہا ہے لیکن کرکٹ آئرلینڈ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ صرف مالی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیوٹروم نے کہا، ’’ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ گرمی کا موسم ہے تو کرکٹ ضرور ہوگی۔ اس بار آئرش شائقین دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کو اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ مردوں کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گی جبکہ پاکستان اور زمبابوے کی خواتین ٹیمیں بھی آئرلینڈ کا دورہ کریں گی۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande