بارسلونا نے بینفیکا کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
بارسلونا، 12 مارچ (ہ س)۔ بارسلونا نے منگل کو کھیلے گئے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے راونڈ آف 16 کے دوسرے مرحلے میں بینفیکا کو 1-3 سے شکست دی اور 1-4 کے مجموعی مارجن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ کیمپ نو میں کھیلے گئے اس میچ میں برازیلین فارورڈ
رافینہا گول کرنے کے بعد جشن منا تی ہوئی۔


بارسلونا، 12 مارچ (ہ س)۔ بارسلونا نے منگل کو کھیلے گئے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے راونڈ آف 16 کے دوسرے مرحلے میں بینفیکا کو 1-3 سے شکست دی اور 1-4 کے مجموعی مارجن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔

کیمپ نو میں کھیلے گئے اس میچ میں برازیلین فارورڈ رافینہا نے دو گول کیے جب کہ نوجوان کھلاڑی لامین یامال نے شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اب بارسلونا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں للے اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔

17 سالہ ہسپانوی ونگر لامین یامال پورے میچ میں بینفیکا کے دفاع کے لیے درد سر بنے رہے۔ انہوں نے 11ویں منٹ میں شاندار انفرادی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈفینڈروں کو چھکایااور رافینہا کو بہترین کراس دیا، جس پر انہوں نے قریب سے والی مار کر گول کر دیا۔ تاہم، بینفیکا نے فوری واپسی کرتے ہوئے نکولس اوٹامینڈی کے ہیڈر سے دو منٹ بعد ہی برابری کر لی۔

لیکن بارسلونا نے حملوں کی جھڑی لگا دی۔ یامال نے رابرٹ لیوینڈوسکی اور ڈینی اولمو کے لیے مواقع پیدا کیے اور خود بھی باکس کے کنارے سے ایک شاٹ لیا جو ہدف سے تھوڑا چوک گیا۔ آخر میں یامال نے 28ویں منٹ میں شاندار گول کر دیا۔ انہوں نے بینفیکا کے محافظ سیموئیل ڈہل کو چکمہ دیا اور بائیں پاوں سے شاندار شاٹ لگایا، جو سیدھا گول کیپر اناتولی ٹروبن کے اوپری دائیں کونے میں جا لگا۔

اس گول کے ساتھ، 17 سال اور 241 دن کی عمر میں، یامال چیمپئنز لیگ میں ایک ہی میچ میں گول کرنے اور اسسٹ کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 2014 میں بریل ایمبولو کا باسل کے لیے 22 دن کا ریکارڈ توڑا۔

بارسلونا نے 42ویں منٹ میں تیز جوابی حملے کے ذریعے اپنی برتری کو 1-3 تک بڑھا دیا، جب رافینہا نے اپنا دوسرا گول کیا۔ اس گول کے ساتھ وہ اس سیزن میں 11 گول کر کے چیمپئنز لیگ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔

28 سالہ رافینہا چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے برازیلین کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے 10 گول کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے جارڈل، ریوالڈو، کاکا، نیمار اور فرمینو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا نے باآسانی کھیل پر قابو پالیا جبکہ بینفیکا میں واپسی کرنے کی طاقت اور ارادہ دکھائی نہیں دیا۔ میچ کے آخری لمحات ٹریننگ سیشن کی طرح محسوس ہونے لگے۔

بارسلونا اس وقت زبردست فارم میں ہے اور تمام مقابلوں میں لگاتار 17 میچوں تک ناقابل شکست ہے۔ ٹیم لا لیگا میں سرفہرست ہے اور کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں اسے 2 اپریل کو اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف دوسرا مرحلہ کھیلنا ہے۔

میچ کے بعد رافینہا نے کہا، ’’ہم ہر ٹورنامنٹ میں مضبوط دعویدار ہیں۔ ہم جانتے تھے کہ بینفیکا ایک مضبوط ٹیم ہے، لیکن ہم پوری طرح تیار تھے۔ ہم نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یامال کا گول شاندار تھا۔ وہ بہترین کوالٹی کے کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ ہم کوئی بھی ٹرافی جیت سکتے ہیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande