کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025: فوج کے جوانوں کا دبدبہ، ہماچل پردیش نے میڈل ٹیبل میں سبقت حاصل کی
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تیسرے دن ہندوستانی فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ آرمی کوارٹیٹ - نرسنگ تھاپا، راجیشور سنگھ، سنیل رائے اور وشال
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025۔


نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تیسرے دن ہندوستانی فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ آرمی کوارٹیٹ - نرسنگ تھاپا، راجیشور سنگھ، سنیل رائے اور وشال چندل نے مردوں کے سکی کوہ پیمائی ریلے ایونٹ میں 49.58.1 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیت کر سرخیاں بٹوریں۔

اتراکھنڈ کی ٹیم – ہمانشو سنگھ، ہمانشو کاون، سنیل رائے اور وشال چندل نے 52.50.97 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

راجیشور سنگھ، جو پچھلے تین سالوں سے سکی کوہ پیمائی کی تربیت لے رہے ہیں، نے اس مقابلے میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل انہوں نے سکی کوہ پیمائی سپرنٹ ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ راجیشور، جو اس وقت گلمرگ کے ہائی-ایلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول میں تعینات ہیں، نے کہا، ’’فوج نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میرے سینئرز نے مجھے کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی ہے۔ گلمرگ میں تعینات ہونے سے مجھے یہاں کے حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔ میں بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور کھیلو انڈیا نے ہم جیسے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم دیا ہے۔‘‘

ہندوستانی فوج نے نارڈک اسکیئنگ مردوں کے 15 کلومیٹر ایونٹ میں کلین سویپ کیا۔ آرمی کے سنی سنگھ نے 41.04.54 کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جب کہ اسٹینزین (41.20.70) نے چاندی اور تھوپستان (41.51.38) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

ہماچل پردیش نے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں بڑی برتری حاصل کی ہے۔ ریاست نے الپائن اسکیئنگ خواتین کے سلالم مقابلے میں سونے، چاندی اور کانسے کے تینوں تمغے جیتے۔ آنچل ٹھاکر (گولڈ)، تنوجا ٹھاکر (سلور) اور پرمیلا ٹھاکر (کانسے) نے اپنی برتری ثابت کی۔

ہماچل پردیش اسنو بورڈنگ خواتین کے سلالم میں بھی چھایا رہا۔ پریتی ٹھاکر نے طلائی اور پراکرتی ٹھاکر نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ مہاراشٹر کی ارمیلا پابلے نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی خواتین اسکیئرز نے نارڈک اسکیئنگ اسپرنٹ ایونٹ میں تینوں تمغے جیت کر اپنا تسلط برقرار رکھا۔ کسم رانا نے 06.40.59 کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ کرناٹک کی بھوانی تھیکڈا (06.43.65) نے چاندی اور آئی ٹی بی پی کی سیلما سورینگ نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

تیسرے دن کے اہم نتائج

الپائن اسکینگ (خواتین کا سلالم):

گولڈ - آنچل ٹھاکر (ہماچل پردیش)

چاندی - تنوجا ٹھاکر (ہماچل پردیش)

کانسے - پرمیلا ٹھاکر (ہماچل پردیش)

نورڈک اسکیئنگ (مردوں کی 15 کلومیٹر):

گولڈ - سنی سنگھ (انڈین آرمی)

چاندی - اسٹینزین (انڈین آرمی)

کانسے - تھوپستان (بھارتی فوج)

نورڈک اسکیئنگ (خواتین کی سپرنٹ):

گولڈ - کسم رانا (آئی ٹی بی پی)

چاندی - بھوانی تھیکڑا (کرناٹک)

کانسے - سیلما سورینگ (آئی ٹی بی پی)

سکی کوہ پیمائی (مردوں کا ریلے):

گولڈ - انڈین آرمی (نرسنگ تھاپا، راجیشور سنگھ، سنیل رائے، وشال چنڈال)

چاندی - اتراکھنڈ (ہمانشو کاون، ہمانشو سنگھ، میانک ڈمری، شاردول تھپلیال)

کانسے - ہماچل پردیش (ساحل، گاروت ٹھاکر، سدھارتھ نیگی، تنزین بودھ)

اسنو بورڈنگ (خواتین کا سلالم):

گولڈ - پریتی ٹھاکر (ہماچل پردیش)

چاندی - پراکرتی

ٹھاکر (ہماچل پردیش)

کانسے - ارمیلا پابل (مہاراشٹر)

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande