آئی سی سی مردوں کی ون ڈے رینکنگ میں روہت، رچن رویندر کو فائدہ، کلدیپ بھی ٹاپ 3 میں پہنچے
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور نیوزی لینڈ کے آل راو¿نڈر رچن رویندر کوآئی سی سی مردوں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے
Rohit, Rachin Ravindra benefit in ICC Men ODI rankings


نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور نیوزی لینڈ کے آل راو¿نڈر رچن رویندر کوآئی سی سی مردوں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔

فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 83 گیندوں میں 76 رن بنا کر ہندوستان کو 252 رنوں کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کرنے والے روہت دو مقام کی چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب رچن رویندر نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 108 اور فائنل میں ہندوستان کے خلاف 37 رن بنانے والے رویندر 14 پوزیشن کی چھلانگ لگا کر کیریئر کی بہترین 14ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔

رچن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی ملا کیونکہ انہوں نے تین وکٹ لینے کے علاوہ ٹورنامنٹ میں 263 رن بنائے۔ رینکنگ اپ ڈیٹ میں، وہ گیندبازوں کی فہرست میں 22 درجے ترقی کر کے 98 ویں اور آل راو¿نڈرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ان کھلاڑیوں کو ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ہوا فائدہ

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن کی 69 رنوں کی اننگز کی بدولت انہیں ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 6 پوزیشن ترقی کر کے 24 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی ڈیوڈ ملر کو پانچ مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب 26 ویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے ساتھ 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما ایک درجہ ترقی کے ساتھ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سینٹنر اور کلدیپ کو گیندبازی رینکنگ میں فائدہ

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے فائنل میں دو اور سیمی فائنل میں تین وکٹیں لے کر چھ مقام کی چھلانگ لگا کر کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میں دو وکٹیں لینے والے ہندوستان کے کلدیپ یادیو تین درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان کے رویندر جڈیجہ ایک بار پھر ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 10 درجے بہتری کے ساتھ 18ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی دو درجے بہتری کے ساتھ 33ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستانی اسپنر اکشر پٹیل کو بھی دو مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب 38ویں نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ورون چکرورتی نے 16 مقامات کی زبردست چھلانگ لگا کر 80 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راو¿نڈر رینکنگ میں سینٹنر اور بریسویل کا فائدہ

سینٹنر اب آل راو¿نڈر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ بریسویل سیمی فائنل میں 40 گیندوں پر 53 رن بنانے کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کے بعد بہت سے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی درجہ بندی میں اضافہ کیا ہے، جس سے ون ڈے کرکٹ میں مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande