بہار کے بھوجپور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے کھایازہر ، 3 کی موت ، 2 کی حالت تشویشناک
پٹنہ ، 12 مارچ (ہ س)۔ بہار کے بھوجپور ضلع کے بیہیا تھانہ کے بیلوانیا گاؤں میں گذشتہ شب ایک ہی خاندان کے 5 افراد کیڑے مار دوا کھانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ، دو کی حالت نازک ہے۔ بیہیا تھانہ کے سب انسپکٹر بھگت یادو نے بتایا کہ بیلونیا گاؤں میں ایک
بہار کے بھوجپور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے کھایازہر ، 3 کی موت ، 2 کی حالت تشویشناک


پٹنہ ، 12 مارچ (ہ س)۔ بہار کے بھوجپور ضلع کے بیہیا تھانہ کے بیلوانیا گاؤں میں گذشتہ شب ایک ہی خاندان کے 5 افراد کیڑے مار دوا کھانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ، دو کی حالت نازک ہے۔ بیہیا تھانہ کے سب انسپکٹر بھگت یادو نے بتایا کہ بیلونیا گاؤں میں ایک خاندان کے پانچ افراد نے کیڑے مار دوا کھا لی جس کی وجہ سے ان میں سے تین کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ خاندان کے دیگر افراد شادی تقریب میں گئے ہوئے تھے، تبھی ان تمام لوگوں نے زہر کھا لیا۔ واقعے کے بعد گھر کے باقی افراد شادی تقریب سے گھر پہنچے تو دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن دروازہ نہ کھلا جس کے بعد دروازہ توڑا گیا تو دیکھا گیا کہ باپ اپنے چار بچوں سمیت شدید زخمی حالت میں پڑا ہے۔ جس کے بعد گھر والے پانچوں کو فوری طور پر صدر اسپتال لے آئے۔ زہر کھانے میں اروند کمار ، ان کی بیٹیاں نندنی کماری ( 12 سال) ، ڈولی کماری ( 5 سال) ، آدرش کمار ( 10 سال) اور ٹونی کمار ( 6 سال)۔ ان میں نندنی کماری ، ڈولی کماری اور ٹونی کی موت ہوگئی ۔ واقعے کی وجوہات کی ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے گھر والے کچھ بھی بتانے سے گریز کررہے ہیں۔ تاہم بیوی کی موت کے بعد والد اپنے بچوں کے لیے بہت پریشان تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande