وزارت تعلیم نے نوجوان مصنفوں کے انتخاب کے لیے پی ایم-یووا 3.0 پروگرام شروع کیا۔
نئی دہلی 12 مارچ (ہ س)۔ پی ایم-یووا 3.0 ابھرتے ہوئے مصنفوں کو تربیت دینے اور ہندوستانی تحریر کو عالمی سطح پر دکھانے کے لیے ایک رائٹر مینٹرشپ پروگرام ہے۔ اس میں 30 سال سے کم عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ وزارت تعلیم نے بدھ کو کہا کہ 22 مختلف ہندوست
ا


نئی دہلی 12 مارچ (ہ س)۔ پی ایم-یووا 3.0 ابھرتے ہوئے مصنفوں کو تربیت دینے اور ہندوستانی تحریر کو عالمی سطح پر دکھانے کے لیے ایک رائٹر مینٹرشپ پروگرام ہے۔ اس میں 30 سال سے کم عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔

وزارت تعلیم نے بدھ کو کہا کہ 22 مختلف ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے مصنفوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کے ساتھ پی ایم-یووا اسکیم کے پہلے دو ورژن کے نمایاں اثرات کے پیش نظر، پی ایم-یووا 3.0 اب شروع کیا گیا ہے۔

10 اپریل تک https://www.mygov.in/ کے ذریعے منعقد ہونے والے آل انڈیا مقابلے سے کل 50 مصنفین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس میں نیشن بلڈنگ میں این آر آئیز کا تعاون شامل ہوگا – 10 مصنفین، انڈین نالج سسٹم – 20 مصنفین، ماڈرن انڈیا (1950-2025) – 20 مصنفین۔ موصول ہونے والی تجاویز کا اپریل میں جائزہ لیا جائے گا۔ منتخب مصنفین کی فہرست کا اعلان مئی جون میں کیا جائے گا۔ نوجوان مصنفین کو 30 جون سے 30 دسمبر تک نامور مصنفین اور اساتذہ تربیت دیں گے۔ نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2026 کے دوران پی ایم-یووا 3.0 مصنفین کے لیے مارگ درشک کے تحت ایک قومی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

پی ایم-یووا 3.0 کا مقصد قوم سازی میں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی شراکت، ہندوستانی نالج سسٹم اور جدید ہندوستان بنانے والے جیسے موضوعات کے ذریعے مصنفین کی نوجوان نسل کے نقطہ نظر کو سامنے لانا ہے۔ اس طرح اس اسکیم سے مصنفین کا ایک سلسلہ تیار کرنے میں مدد ملے گی جو ہندوستانی ورثے، ثقافت اور علمی نظام کو فروغ دینے کے لیے مختلف موضوعات پر لکھنے کے قابل ہوں گے۔

نیشنل بُک ٹرسٹ، انڈیا، وزارت تعلیم کے تحت عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر اسکیم کے مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ اس اسکیم کے تحت تیار کردہ کتابیں این بی ٹی کے ذریعہ شائع کی جائیں گی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کی جائیں گی۔ منتخب نوجوان مصنفین نامور مصنفین کے ساتھ بات چیت کریں گے، ادبی میلوں میں شرکت کریں گے اور ہندوستان کے بھرپور ورثے اور عصری ترقی کو ظاہر کرنے والے متنوع کاموں میں حصہ ڈالیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande