ملک میں ڈیجیٹل گرفتاری کے واقعات اور سائبر جرائم میں تین گنا اضافہ ہوا ہے: حکومت
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں ڈیجیٹل گرفتاریوں اور متعلقہ سائبر جرائم کے معاملات میں پچھلے تین سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، 13.36
ملک میں ڈیجیٹل گرفتاری کے واقعات اور سائبر جرائم میں تین گنا اضافہ ہوا ہے: حکومت


نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں ڈیجیٹل گرفتاریوں اور متعلقہ سائبر جرائم کے معاملات میں پچھلے تین سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، 13.36 لاکھ سے زیادہ شکایات میں 4,386 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم بچائی گئی ہے۔وزیر مملکت برائے امور داخلہ بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں گزشتہ تین سالوں میں نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) پر درج ڈیجیٹل گرفتاری اور بلیک میلنگ کے جرائم کا ڈیٹا پیش کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں این سی آر پی پر اس طرح کے 39,925 واقعات درج ہوئے جن میں کل 91.14 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی ہوئی۔ سال 2023 میں اس طرح کے 60,676 جرائم درج ہوئے جن میں کل 339.03 کروڑ روپے کا فراڈ ہوا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں ایسے کیسز کی تعداد تقریباً تین گنا بڑھ کر 1,23,672 ہوگئی۔ اس دوران دھوکہ دہی کی رقم 21 گنا بڑھ کر 1935.51 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ 28 فروری 2025 تک صرف دو ماہ کے دوران ڈیجیٹل گرفتاریوں اور متعلقہ سائبر کرائمز کے 17,718 مقدمات درج کیے گئے۔ ان سے 210.21 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سائبر کرائمز بشمول ڈیجیٹل گرفتاری کے گھوٹالوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو جامع اور مربوط انداز میں مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) پر اب تک درج کی گئی 13.36 لاکھ سے زیادہ شکایات میں 4,386 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم بچائی گئی ہے۔انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) نے ڈیجیٹل گرفتاریوں کے لیے استعمال ہونے والے 3,962 اسکائپ آئی ڈیز اور 83,668 واٹس ایپ اکاو¿نٹس کو فعال طور پر شناخت اور بلاک کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande