یوکرین کے بحران کے حل اور امن تک پہنچنے کی حمایت کرتے ہیں : سعودی ولی عہد
جدہ،11مارچ(ہ س)۔جدہ کے قصرِ سلام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے درمیان سرکاری بات چیت منعقد ہوئی۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ان کا ملک یوکرین کا بحران حل کرنے اور امن تک پہنچنے کے لیے حالیہ
یوکرین کے بحران کے حل اور امن تک پہنچنے کی حمایت کرتے ہیں : سعودی ولی عہد


جدہ،11مارچ(ہ س)۔جدہ کے قصرِ سلام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے درمیان سرکاری بات چیت منعقد ہوئی۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ان کا ملک یوکرین کا بحران حل کرنے اور امن تک پہنچنے کے لیے حالیہ کوششوں اور مساعی کی حمایت کا خواہاں ہے۔ یوکرین کے صدر نے اپنے طور پر اس حوالے سے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مشرق وسطی اور دنیا میں سعودی عرب کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔یوکرین کا بحران شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے پر امن حل تک پہنچنے کی کوشش میں اہم کردار ادا کیا۔ سعودی ولی عہد نے بحران کے ابتدائی دنوں سے ہی روسی اور یوکرینی قیادت کے ساتھ رابطے کیے۔انھوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ سعودی عرب ایک سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے اپنی بہترین کوششوں کے لیے تیار ہے جس کے نتیجے میں مستقل امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande