سرینگر، 11 مارچ (ہ س): مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلع کےاوڑی کے لئے ایک نیا پولیس ضلع بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جیل میں بند رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ کے ایک سوال کے جواب میں، امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے لوک سبھا کو بتایا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید 2019 سے تہاڑ جیل میں ہے جب اسے این آئی اے نے 2017 کے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے حراستی پیرول کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab