13 مارچ کو بھی پارلیمنٹ میں تعطیل
نئی دہلی، 11 مارچ (ہ س)۔ 13 مارچ کو یعنی ہولی سے ایک دن پہلے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ دونوں ایوانوں کی بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں اراکین کو بتایا گیا
پارلیمنٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی


نئی دہلی، 11 مارچ (ہ س)۔ 13 مارچ کو یعنی ہولی سے ایک دن پہلے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ دونوں ایوانوں کی بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں اراکین کو بتایا گیا ہے کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اور ایوان میں اعلان کیا گیا کہ جمعرات 13 مارچ کو ہونے والی راجیہ سبھا کی میٹنگ نہیں ہوگی۔ اسی طرح لوک سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے بھی 13 مارچ کو ایوان کی میٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے سفارش کی کہ لوک سبھا اس نقصان کی تلافی کے لیے 29 مارچ بروز ہفتہ کو بیٹھ سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande