ماریشس ہمارے لئے ایک پریوار ہے:وزیر اعظم
نئی دہلی،11مارچ(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسٹیٹ ہاوس میں جمہوریہ ماریشس کے صدر عالی جناب دھرمبیر گوکھول سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت اور ماریشس کے درمیان خصوصی اور قریبی دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ماریشس میں ہن
ماریشس ہمارے لئے ایک پریوار ہے:وزیر اعظم


نئی دہلی،11مارچ(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسٹیٹ ہاوس میں جمہوریہ ماریشس کے صدر عالی جناب دھرمبیر گوکھول سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت اور ماریشس کے درمیان خصوصی اور قریبی دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ماریشس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماریشس ہندوستان کے ساگر ویژن کے مرکز میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی قبل 2015 میں انہوں نے اپنی پہلی میعاد کے دوران ہندوستان کے ساگر وڑن کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساگر کا مطلب خطے میں سب کی سلامتی اور ترقی ہے۔ آج بھی، ماریشس اس وڑن کے مرکز میں ہے۔وزیر اعظم مودی نے انہیں اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنے پر ماریشس کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “ماریشس کے عوام اور اس کی حکومت نے مجھے اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں آپ کا فیصلہ عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ یہ صرف میرے لیے اعزاز نہیں ہے، یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تاریخی تعلقات کا اعزاز ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جب بھی ماریشس آتے ہیں تو انہیں ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ہوا، مٹی اور پانی میں اپنائیت کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 10 سال قبل اسی دن ماریشس آئے تھے۔ یہ ہولی کے ایک ہفتہ بعد ہے اور میں اپنے ساتھ پھگواہ کی خوشی لے کر آیا ہوں۔ اس بار میں ہولی کے رنگوں کو اپنے ساتھ ہندوستان لے کر جاو¿ں گا۔

اس تناظر میں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط کی موجودگی کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشس کے قومی دن سے متعلق تقریبات میں دوسری بار مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک خصوصی اقدام میں وزیر اعظم نے صدر گوکھول اور خاتون اول ورندا گوکھول کو او سی آئی کارڈ سونپے۔ وزیر اعظم نے اسٹیٹ ہاو¿س میں آیوروید گارڈن کا بھی دورہ کیا ، جو حکومت ہند کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشس آیوروید سمیت روایتی ادویات کے فوائد کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔ بات چیت کے بعد صدر گوکھول نے وزیر اعظم کے اعزاز میں سرکاری ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande