11 مارچ تاریخ کے آئینے میں: ٹیم انڈیا کو پہلا ٹیسٹ میچ جتانے والا کپتان وجے ہزارے
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 10 فروری 1952 کو چیپک گراؤنڈ میں انگلینڈ کو ایک اننگ اور آٹھ رن سے شکست دے کر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی۔ اگرچہ ہندوستان کا ٹیسٹ سفر 1932 میں شروع ہوا تھا لیکن اسے اپنی پہلی فتح کے لیے 20 سال انتظار کرنا پڑا۔ ٹیم کو فتح سے ہمکنا
و


ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 10 فروری 1952 کو چیپک گراؤنڈ میں انگلینڈ کو ایک اننگ اور آٹھ رن سے شکست دے کر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی۔ اگرچہ ہندوستان کا ٹیسٹ سفر 1932 میں شروع ہوا تھا لیکن اسے اپنی پہلی فتح کے لیے 20 سال انتظار کرنا پڑا۔ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے والے پہلے کپتان کا نام وجے ہزارے تھا۔ آل راؤنڈر ونو مانکڈ، پنکج رائے اور پولی عمریگر نے اس میچ میں تاریخی پرفارمنس دی تھی۔

بی سی سی آئی اس عظیم ہندوستانی کرکٹر کے نام پر وجے ہزارے ٹرافی کے نام سے سالانہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

11 مارچ 1915 کو سانگلی، مہاراشٹر میں پیدا ہونے والے وجے سیموئل ہزارے کا شمار دنیا کے عظیم بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔ ہزارے نے 31 سال کی عمر میں ہندوستان کے لیے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 30 ٹیسٹ میچوں میں 47.65 کی اوسط سے 2192 رن بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 7 سنچریاں لگیں۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار 1947-48 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا، اس دورے پر وجے ہزارے نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ رنجی ٹرافی میں پہلی ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ ان کا انتقال 18 دسمبر 2004 کو 89 سال کی عمر میں ہوا۔

دیگر اہم واقعات:

1999 - انفوسس بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج (NASDAQ)میں درج ہونے والی پہلی ہندوستانی کمپنی ہے۔

2001 - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان کا چار ملکی ایشیائی دورہ پاکستان سے شروع ہوا، عنان نے کشمیر پر ہندوستان کے موقف سے اتفاق کیا، طالبان نے بدھ مجسموں کو تباہ کرنے کے حوالے سے عنان کی درخواست مسترد کر دی۔

2004 - اسپین میں تین ریلوے اسٹیشنوں پر بم دھماکوں میں 190 افراد ہلاک، 1200 زخمی۔

2006 - یونانی پارلیمنٹ نے اکثریت سے آخری رسومات کی اجازت دینے والا قانون منظور کیا۔

2008 - میگھالیہ میں 8ویں قانون ساز اسمبلی کے 57 اراکین نے حلف لیا۔

- تخصیص بل کو اتر پردیش کے دونوں ایوانوں میں صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔

پاکستان کے شہر لاہور میں دو خودکش دھماکوں میں -26 افراد ہلاک ہو گئے۔

-امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے خلائی جہاز اینڈیور نے خلائی اسٹیشن کی طرف اڑان بھری۔

2011- ہندوستانی دفاعی سائنسدانوں نے اڑیسہ کے ساحل سے 350 کلومیٹر رینج کے دھنوش اور پرتھوی میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande