
ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کا10 مارچ 1985 ایک یادگار دن ہے۔ اس دن سنیل گواسکر کی قیادت میں ہندوستان نے آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں فائنل میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر بینسن اینڈ ہیجز کرکٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کیا۔
فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے شروع سے ہی ان پر دباو¿ ڈالا۔تیز گیندباز کپل دیو نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی تین وکٹیں صرف 29 رن پر آو¿ٹ کر دیں۔ انہوں نے مدثر نذر، محسن خان اور قاسم عمر کو فارغ کر دیا۔ چیتن شرما نے اس کے بعد رمیز راجہ کو آو¿ٹ کیا۔
اگرچہ کپتان جاوید میانداد نے 48 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ لکشمن سیوارامکرشنن کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔ پاکستان 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 176 رن ہی بنا سکا۔
177 کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے مضبوط شروعات کی۔ کرشماچاری سریکانت (67) اور روی شاستری (ناٹ آو¿ٹ 63) نے سنچری شراکت داری سے ہندوستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ بعد ازاں، محمد اظہر الدین (25) اور دلیپ وینگسرکر (ناٹ آو¿ٹ 18) کی شراکت سے ہندوستان نے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ روی شاستری کو پورے ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار کارکردگی پر چیمپئن آف چیمپئنز سے نوازا گیا۔
دیگر اہم واقعات
1876 - گراہم بیل نے پہلی بار ٹیلی فون پر اپنے دوست سے بات کی۔ انہوں نے کہا میری بات سنو میں الیگزینڈر گراہم بیل ہوں۔
1897 - ہندوستان کے پہلے لڑکیوں کے اسکول کی پہلی پرنسپل اور پہلے کسانوں کے اسکول کی بانی ساوتری بائی پھولے کا انتقال ہوگیا۔
1922 - مہاتما گاندھی کو گرفتار کیا گیا، ملک دشمنی کا الزام لگایا گیا، چھ سال کی قید ، لیکن دو سال بعد رہا کر دیا گیا۔
1922 - چین نے جوہری عدم پھیلاو¿ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1932 – ہندوستانی خلائی سائنسدان اور اسرو کے سابق چیئرمین ا±ڈپی رام چندر راو¿ کی پیدائش۔
1939- معروف سماجی مصلح اور مصنف اصغر علی انجینئر کی پیدائش ہوئی۔
1945 – کانگریس لیڈر مادھو راو¿ سندھیا کی پیدائش۔
1969 - مارٹن لوتھر کنگ کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
1970 - 'جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس' کے سیاست دان اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی پیدائش۔
1981 - ہندوستان کے مشہور مصور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ آئرن نیل آرٹسٹ، پیٹنٹ ہولڈر اور موجد واجد خان کی پیدائش۔
1990 - پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دربارا سنگھ کا انتقال ہو گیا۔
1998 - انڈونیشیا کے صدر سہارتو مسلسل ساتویں بار صدارت کے لیے منتخب ہوئے۔
2002 - فلسطینی صدر یاسر عرفات کی نقل و حرکت پر سے پابندی اٹھا لی گئی۔
2002 - پاکستان نے سارک وزرائے داخلہ کی کانفرنس کی تجویز پیش کی۔
2003 - شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا۔
2006 - پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔
2007 - وشواناتھن آنند یوکرین کے واسیلی ایوانچک کو شکست دے کر شطرنج میں پہلی پوزیشن پر پہنچے۔
2008 - ملیشیا کے عبداللہ بداوی دوبارہ ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔
2010 - خواتین کے ریزرویشن بل کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا۔
2017- جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائے کو آئینی عدالت نے عہدے سے ہٹا دیا۔
2018 - سری لنکا میں فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک دو افراد ہلاک، دس زخمی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد